کھیل
17 مئی ، 2012

گارڈز سے بدتمیزی، شاہ رخ کی اسٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی

گارڈز سے بدتمیزی، شاہ رخ کی اسٹیڈیم میں داخلے پر تاحیات پابندی

ممبئی… انڈین پریمیئر لیگ میں جہاں بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ٹیم کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے وہیں اس کرکٹ کے سبب شاہ رخ خان کے لیے مسائل بھی کھڑے ہوتے جارہے ہیں۔گذشتہ شب شاہ رخ خان اپنی ٹیم کا میچ دیکھنے ممبئی کے وینکھاڈے اسٹیڈیم پہنچے تو سیکیورٹی اور اسٹیڈیم انتظامیہ سے الجھ گئے،ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار نتین دلال اور روی ساونت نے بتایا ہے کہ شاہ رخ خان نشے میں دھت تھے اور سیکیورٹی اور انتظامیہ سے بدتیزی کر رہے تھے جس پر ان کے خلاف پولیس کو شکایت درج کرادی گئی ہے اور وینکھاڈے اسٹیڈیم میں ان کے داخلے پر تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس خبر پر شاہ رخ خان کا موقف سامنے نہیں آسکا ہے ان کے ترجمان فون اور ایس ایم ایس کا جواب نہیں دے رہے۔کچھ ہفتے قبل جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں سگریٹ نوشی کرنے پر بھی شاہ رخ خان کیخلاف جے پور کرکٹ ایسوسی ایشن نے عدالت میں مقدمہ داخل کردیا تھا جو ابھی بھی عدالت میں ہے، اس طرح جہاں آئی پی ایل میں شاہ رخ خان اپنے ٹیم کے ساتھ اوپر کی طرف جا رہے ہیں وہیں اس شوق کے سبب مسائل میں بھی گھرتے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں :