17 مئی ، 2012
دہلی …بھارت میں جاری آئی پی ایل میںآ ج دو میچز کھیلے جائیں گے،پنجاب کا مقابلہ چنئی سے ہو گاجبکہ دہلی اور بنگلور مد مقابل ہوں گے۔ لیگ میں آج کا پہلا میچ دھرماشالا میں کنگز الیون پنجاب اور چنئی سپر کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا،جبکہ ہوم گراوٴنڈ پر دہلی ڈیئر ڈیولز رائل چیلنجرز بنگلور کا مقابلہ کرے گی،جیوسوپر دونوں میچز براہ راست نشر کرے گا۔ گذشتہ روزونکھڈے اسٹیڈیم میں کولکتا نائٹ رائیڈرز نے ممبئی کے خلاف سات وکٹ پر 140رنز بنائے ،،منوج تیواری نے 41 اورکپتان گمبھیر نے 27رنز کی اننگز کھیلیں،،،جواب میں ممبئی کی ٹیم 108رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی،،،ٹنڈولکر 27رنز کے ساتھ نمایاں رہے،سنیل نارین نے چار کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔