17 مئی ، 2012
لارڈز…انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچز پرمشتمل سیریز کاپہلا ٹیسٹ آج لارڈز میں شروع ہوگا۔انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز میں یکطرفہ مقابلے کی توقع کی جارہی ہے،ایک طرف نمبرون انگلش ٹیم ہے تو دوسری جانب برسوں سے مشکلات میں گھری ویسٹ انڈین ٹیم،جو سترہ سال میں زمبابوے اوربنگلادیش کے علاوہ کسی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریزنہیں جیت سکی،جبکہ لارڈزمیں اسے آخری کامیابی 1988میں ملی تھی۔انگلش کپتان اینڈریواسٹروس کاکہناہے کہ ان کی نظریں ماضی کی بجائے مستقبل پرہیں،وہ پرامید ہیں کہ تمام کھلاڑی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔