17 مئی ، 2012
روم…روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال ، رچرڈ گیسکوئے اور آندرے سیپی نے تیسرے راوٴنڈ تک رسائی حاصل کر لی۔ روم میں جاری ایونٹ میں اسپین کے رافیل نڈال نے جرمنی کے فلورین مائیر کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی، نڈال نے پہلا سیٹ چھ ایک سے جیتا،دوسرے سیٹ کا اسکور سات پانچ رہا۔فرانس کے رچرڈ گیسکوئے نے اٹلی کے پاوٴلو لورینزی نے چھ تین اور چھ دو سے شکست دی، اسٹینسلاس ووارینکا اور آندرے سیپی نے بھی اپنے اپنے میچز جیت کر روم ماسٹرز کے تیسرے مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔