17 مئی ، 2012
کیلیفورنیا…ٹور آف کیلیفورنیا میں سلواکیہ کے پیٹر سیگن کی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے ،چوتھے مرحلہ بھی ان کی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگیا۔ ٹور آف کیلیفورنیا سائیکلنگ ایونٹ کے چوتھے مرحلے میں رائیڈرز نے 130.2 میل کا سفر طے کیا،سلواکیہ کے پیٹر سیگن ہی سب سے آگے رہے ، جنہوں نے مقررہ فاصلہ پانچ گھنٹے،اٹھارہ منٹ اور آٹھ سیکنڈز میں طے کیا ،آسٹریلیا کے ہینرچ ہیسلر دوسرے اور مائیکل میتھیوز تیسرے نمبر پررہے، چار مرحلوں کے بعد پیٹر سیگن کو مجموعی طور پر بھی برتری حاصل ہے۔