17 مئی ، 2012
روم …اٹلی میں جاری اے ٹی پی روم ٹینس میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق آج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔اعصام الحق روم اوپن میں آسٹریاکے الیگذینڈر پیا کے ساتھ کورٹ میں اتریں گے، پاک آسٹرین جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں بائی ملی تھی ، دوسرے راؤنڈ میں اس کا مقابلہ مارک لوپیز اور مارسیل گرانولرز سے ہوگا۔ لندن اولمپک کی راہ ہموار کرنے کیلئے اعصام الحق کو اس ٹورنامنٹ میں نہ صرف فائنل کھیلنا ہے بلکہ فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک بھی رسائی حاصل کرنا لازمی ہے،تب ہی انہیں لندن اولمپکس کا ٹکٹ مل سکے گا۔