24 اگست ، 2015
اسلام آباد......قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی قائم مقام اسپیکر بن گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد مرتضی جاوید عباسی نےقائم مقام اسپیکر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔مرتضی جاوید عباسی مئی2013 کے انتخابات میں قومی اسمبلی کےحلقہ 18 ایبٹ آبادسے منتخب ہوئے ہیں۔