24 اگست ، 2015
راولپنڈی ......راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بےنظیر بھٹو قتل کیس کے اہم گواہ امریکی صحافی مارک سیگل کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے26اگست کی تاریخ مقرر کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بےنظیر بھٹوقتل کیس کی سماعت خصوصی عدالت کےجج ایوب مارتھ نے کی، راولپنڈی انتظامیہ نے عدالت کو بتایا کہ مارک سیگل کا بیان کمشنر آفس میں ریکارڈ کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، مارک سیگل سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان نہیں آرہے، ان کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔