پاکستان
24 اگست ، 2015

متحدہ قومی موومنٹ کےوزیراعظم نوازشریف سےمذاکرات کامیاب

متحدہ قومی موومنٹ کےوزیراعظم نوازشریف سےمذاکرات کامیاب

اسلام آباد.....متحدہ قومی موومنٹ کےوزیراعظم نوازشریف سےمذاکرات کامیاب ہوگئے۔کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی تو نہیں بنی لیکن وزیراعظم نے ایم کیوایم کی شکایات دور کرنے کے لیے کمیٹی بنانے کا اصولی فیصلہ سنادیا، استعفوں کی واپسی کا بھی کہا لیکن ایم کیوایم کہتی ہے مشاورت کےبعدجواب دیں گے ۔مولانا فضل الرحمان کےمشن نائن زیرونےکام کردکھایا۔ایم کیوایم کا6 رکنی وفد ڈاکٹرفاروق ستار کی قیادت میں اسلام آباد آیا جسے مولانا فضل الرحمان وزیراعظم کےپاس لےگئے ۔ایم کیوایم ارکان نے کراچی آپریشن پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا تووزیراعظم نےکہا جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن امن اور خوش حالی لائےگا، ملک کےمختلف حصوں سے لوگ کراچی میں کام کرتےہیں ، وہاں امن کےمثبت اثرات پورے ملک پرپڑیں گے ۔ ایم کیوایم ارکان نے کراچی آپریشن پرمانیٹرنگ کمیٹی کےقیام کامطالبہ کیاتو قانونی مشیروں کی مشاورت آڑے آئی، جنہوں نے وزیراعظم کومشورہ دیاتھاکہ ان حالات میں مانیٹرنگ کمیٹی کےقیام کی گنجائش نہیں ۔وزیراعظم نےکہاکہ ایم کیوایم کےجائز تحفظات سنیں گے بھی اوردوربھی کریں گے، کراچی آپریشن کا غیرجانبدارہے، فائدہ ایم کیوایم کوہی ہے،متحدہ پارلیمان کاحصہ رہے اورقومی معاملات میں اپنا کرداراداکرے۔ اس موقع پر ایم کیوایم کےتحفظات دور کرنے کابھی اصولی فیصلہ کیاگیا ، متحدہ قومی موومنٹ کےارکان کاکہناتھاکہ وہ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے بات کرکےوزیراعظم کوجواب دیں گے ۔

مزید خبریں :