پاکستان
24 اگست ، 2015

معصوم شاہ 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

معصوم شاہ 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

پشاور......پشاور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر خاص معصوم شاہ کےمزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی منظوری دے دی اور انھیں تفتیش کے لیے نیب کے حوالے کردیا ۔ نئی برآمدگی میں معصوم شاہ کی نشاندہی پر ان کے خفیہ لاکر سے 5 کلو سونا برآمد کیا گیا ہے۔ نیب حکام کے مطابق ان اثاثہ جات کی نشاندہی ابتدائی تحقیقات میں ہوئی ہیں مزید تفتیش جاری ہے جس میں مزید اثاثہ جات سامنے آنے کے امکانات روشن ہیں۔

مزید خبریں :