پاکستان
24 اگست ، 2015

ماضی میں خیبر پختونخوا پر ڈاکوؤں کی حکومت تھی،پرویزخٹک

ماضی میں خیبر پختونخوا پر ڈاکوؤں کی حکومت تھی،پرویزخٹک

پشاور..... وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ماضی میں خیبر پختونخوا پر ڈاکوؤں کی حکومت تھی، اب کسی کو خزانہ لوٹنے نہیں دیں گے۔ تھانہ شرقی پشاور کے پولیس رپورٹنگ روم کے افتتاح کے بعد خطاب میں وزیراعلی پرویزخٹک نے کہا کہ ماضی میں سیاسی مداخلت نے پولیس کاحلیہ بگاڑدیاتھا ۔ تھانہ کلچربدلنےکی کوششوں کے مثبت اثرات آناشروع ہوگئے ہیں۔ ماضی میں یہ ڈاکوؤٕں کا گڑھ تھا ،، سرکاری اسکولوں پرذاتی گھراورسڑکوں پرتجاوزات بنائی گئیں۔ خزانےکولوٹاگیا لیکن اب کسی کورشوت اورکرپشن پرمعاف نہیں کیا جائےگا۔

مزید خبریں :