24 اگست ، 2015
راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ وادی شوال میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے،دور دراز علاقوں سے بھی ہر قیمت پر دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے جنرل ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پرشمالی وزیرستان کی وادی شوال میں جاری زمینی اور فضائی کاروائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ائیر چیف مارشل سہیل امان نے آپریشن میں پاک فضائیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔