25 اگست ، 2015
لاہور........لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے ’را‘ کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا۔ الیاس نامی ملزم سابق پولیس اہلکار اور سرحدی گاؤں کا رہائشی ہے، ملزم 8 سال میں متعدد بار بھارت جا چکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم سےحساس مقامات کے نقشے اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئی ہیں، ملزم الیاس اسپیشل برانچ کےوی وی آئی پی پروٹیکشن یونٹ میں تعینات ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم 10 سال سےوی وی آئی پی ڈیوٹی پر مامور تھا، ملزم "را"کو اعلیٰ پولیس اور فوجی افسروں کی نقل وحرکت جیسی معلومات سےآگاہ کرتا تھا۔ پولیس کے مطابق حساس اداروں نےابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس کےحوالے کر دیا۔