25 اگست ، 2015
کراچی........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے لیے لایا جانے والا ملزم پولیس اہلکاروں کو جُل دیکر فرار ہوگیا۔ملزم تنویر کو اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے ستمبر2014میں ابراہیم حیدری سے ٹارگٹ کلنگ اور دھماکہ خیزمواد رکھنے کے جرم میں گرفتار کیا تھا۔کل اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت 9میں پیشی پر لا یا گیا تھا،جہاں ملزم کورٹ لاک اپ پر تعینات اہلکاروں کی غفلت اور لاپرواہی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔عدالتی حکم پر دو پولیس اہلکاروں ریاض اور زاہد کو مقدمہ درج کرکے پریڈی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔