پاکستان
25 اگست ، 2015

کراچی: منگھوپیر روڈ پر کٹی پہاڑی پر کارروائی،دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی: منگھوپیر روڈ پر کٹی پہاڑی پر کارروائی،دو ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی....... کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ آپریشن ونگ نے منگھوپیر روڈ پر کٹی پہاڑی پر کارروائی کرکے دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سی ٹی ڈی عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں فضل عرف پہلوان اور نور حسین عرف نور شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے دو دستی بم، دو کلاشنکوف اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ ایس پی عثمان باجوہ کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق دین محمد وزیر اور محفوظ عرف بھالو گروپ سے ہے۔

مزید خبریں :