پاکستان
25 اگست ، 2015

جیکب آباد کے تھانے سے دو ملزم تالا توڑ کر فرار

جیکب آباد کے تھانے سے دو ملزم تالا توڑ کر فرار

جیکب آباد.......جیکب آبا د میں دل مراد تھانے سے دو ملزمان با آسانی لاک اپ کا تالا توڑ کرفرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ملک ظفر کے مطابق دونوں ملزمان اغوا برائے تاوان، چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہےہیں جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تھانے میں بند کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :