پاکستان
25 اگست ، 2015

چائنا کٹنگ، منی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے کیخلاف ایکشن

چائنا کٹنگ، منی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے کیخلاف ایکشن

کراچی.......کراچی میں چائنا کٹنگ، منی لانڈرنگ ، زمینوں پر قبضے میں سیاسی جماعتوں کے ملوث ہونے کی تحقیقات ہوں گی۔ کراچی میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کیخلاف اینٹی کرپشن سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردیں۔ اینٹی کرپشن سندھ نے رینجرز کی نشاندہی پر وفاقی وزارت داخلہ کے تین ماہ پہلے لکھے گئے خط پر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اینٹی کرپشن سندھ نے کے ڈی اے اور کے ایم سی سے شہر میں زمینوں سے متعلق تمام تفصیلات اور ریکارڈ مانگ لیا جبکہ زمین کی جعلی منتقلی اور غیرقانونی قبضے سمیت تمام معلومات فوری فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :