25 اگست ، 2015
اسلام آباد.......مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی نےکہا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن شفاف ہوئے ہیں، پھر وہ الیکشن کمیشن کے ممبر خیبر پختونخوا کا استعفا کیوں مانگ رہے ہیں ، تحریک انصاف کے چھ ارکان اسمبلی عدالتوں کے اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں، سعد رفیق نے اسٹے آرڈر لے لیا تو اعتراض کیوں؟عمران خان کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو ہٹانے کا طریقہ آئین کے آرٹیکل 215 ٹو میں درج ہے، خیبر پختونخوا میں الیکشن شفاف ہوئے ہیں تو عمران خان نے اس کے ممبر کا استعفا کیوں مانگا ہے۔ رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کے اپنے چھ ارکان اسمبلی عدالتوں کے اسٹے آرڈر پر چل رہے ہیں۔