پاکستان
25 اگست ، 2015

راتوں رات امیر بننے کی خواہش، اسلام آباد سے 3 جعل ساز گرفتار

راتوں رات امیر بننے کی خواہش، اسلام آباد سے 3 جعل ساز گرفتار

اسلام آباد.......لوگوں کو بیرون ملک جانے کا جھانسا دینے والے اور جعلی کرنسی چھاپنے والے 3 انسانی اسمگلر اسلام آباد سے پکڑے گئے۔ اسلام آباد میں جعلی کرنسی چھاپ کر راتوں رات امیر بننے کی خواہش کرنے والے تین ملزمان کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے 17 پاسپورٹ ، جعلی کرنسی تیار کرنے کا سامان اور دیگر کاغذ ات بھی برآمد ہوئے۔ طارق ، رشید اور قدیر نامی ملزمان کاتعلق منڈی بہاءالدین، راولپنڈی اور آزاد کشمیر سے ہے۔

مزید خبریں :