پاکستان
25 اگست ، 2015

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ صدارت اجلاس

اسلام آباد....... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب کی پارٹی قیادت پر کئی سوالات اٹھادیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین نے مشاورتی عمل مکمل ہونے کے بعد اہم فیصلے کرنے کا عندیہ دے دیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت پیپلز پارٹی پنجاب کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق کچھ رہنماؤں نے صوبائی قیادت کے خلاف کھل کر تنقید کی اور اسے تبدیل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے مشاورتی عمل مکمل کرنے کے بعد پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے اہم فیصلے کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ دوسری جانب پارٹی ترجمان فرحت اللہ بابر نے ایک بیان میں اس بات کی تردید کی ہے کہ اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو پر تنقید کی گئی ہے ۔

مزید خبریں :