25 اگست ، 2015
کراچی.........آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے سندھ پولیس کیلئے تحفہ، 500 بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کورہیڈ کوارٹرزمیں تقریب میں دیئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نائن ایم ایم،جی تھری اور ایس ایم جی کا ایمونیشن بھی تحفے میں شامل ہے، تحفے میں دیا جانے والا سامان کل آئی جی سندھ کے حوالے کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف کراچی آپریشن میں پولیس کی کارکردگی پر مطمئن ہیں۔