پاکستان
25 اگست ، 2015

جامعہ کراچی نے پیسے بنانے کا نیا طریقہ اپنا لیا

جامعہ کراچی نے پیسے بنانے کا نیا طریقہ اپنا لیا

کراچی.......کراچی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طالب علموں پر ایک اور بوجھ کا اضافہ کردیا۔ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی پارکنگ پر فیس عائد کردی۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے پیسے بنانے کا نیا طریقہ اپنایا ہے، گاڑ ی اور موٹرسائیکل پر آنے والے طلبہ سے پارکنگ فیس لینی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 10 روپےاور گاڑی پر 30 سے 50 روپے وصول کیے جارہے ہیں۔ انتظامیہ کا موقف ہے کہ چارجڈ پارکنگ جامعہ کراچی کے باہر سے گاڑیاں چوری ہونے کے واقعات کے بعد شروع کی گئی ہے اور پارکنگ فیس کی مد میں صرف 5 روپے لیے جارہے ہیں۔ دوسری طرف یونیورسٹی انتظامیہ نے جامعہ میں سیاہ شیشے والی گاڑیوں کی آمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ ملازمین کو بھی گاڑیوں سےسیاہ شیشے ہٹانے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

مزید خبریں :