پاکستان
26 اگست ، 2015

الیکشن کمیشن اراکین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

الیکشن کمیشن اراکین کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد......الیکشن کمیشن کے ارکان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا گیا ہے ۔ ریفرنس کا فیصلہ آنے تک فریقین کو کام سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔ریفرینس پی ٹی آئی لائرز فورم کے گوہرنوازسندھو ایڈووکیٹ نے انفرادی حیثیت میں دائر کی ہے ۔ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان بے ضابطگیوں کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن ان کے خلاف کارروائی کرے ، جب تک ریفرنس کا فیصلہ نہیں ہوتا ارکان کوکام سے روکا جائے،درخواست میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنروں کے خلاف بھی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق ریفرنس کے ساتھ متعلقہ ضروری دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔

مزید خبریں :