کھیل
27 جنوری ، 2012

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل ،بھارت 6 وکٹوں پر166 رنز

ایڈیلیڈ ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل ،بھارت 6 وکٹوں پر166 رنز

ایڈیلیڈ…ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بھارت نے6وکٹوں پر166رنز بنالیے، شکست سے بچنے کیلئے اسے مزید334رنز کی ضرورت ہے جبکہ4وکٹیں ابھی باقی ہیں۔اشانت شرما 2 جبکہ ڈبلیو پی ساہا صفر پر ناٹ آؤٹ ہیں۔اس سے قبل آسٹریلیا نے167 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی، یوں بھارت کو میچ جیتنے کیلئے500 رنز کا ہدف ملا ۔ بھارت کی دوسری اننگز کا آغاز بھی مایوس کن رہا اور14 رنز پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑاجب گوتم گمبھیر صرف تین رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے، انہیں ہیریس نے آؤٹ کیا۔ سہواگ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے، وہ لایون کی گیند پر پونٹنگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ راہول ڈریوڈ 25 رنز بناکر ہیریس کا شکار بنے۔ ٹنڈولکر اس بار بھی 100 ویں سنچری بنانے میں ناکام رہے، وہ صرف 13 رنز بناکرلایون کی گیند پر کووان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔لکشمن کو35 رنز پر لایون نے آؤٹ کیا۔ لایون نے تین جبکہ ہیریس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :