27 اگست ، 2015
کابل.......کابل میں پاکستانی سفارتی عملے کو خطرات لاحق ہو گئے ، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستانی سفارتخانے کے عملے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارت کاروں اور عملے کی گاڑیوں کا پیچھا کیا جارہا ہے، ویڈیوز بنائی جارہی ہیں اور اسلحہ دکھایا جا رہاہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایک، دو بار پاکستانی سفارتی اہلکار کی گاڑی کو ٹکر مارنے اور اغوا کرنے کی کوشش بھی گئی، کابل میں پاکستان مخالف جلوس نے سفارت خانے پر حملے کی منصوبہ بندی بھی کی، جس کی اطلاع افغان حکام کو دے دی گئی۔سفارتی ذرائع کے مطابق افغان میڈیا پر پاکستان کے خلاف بہت زہر اگلا جا رہا ہے۔