دلچسپ و عجیب
18 مئی ، 2012

چینی کسان نے بجلی اور ہوا سے چلنے والی ماحول دوست گاڑی تیار کر لی

 چینی کسان نے بجلی اور ہوا سے چلنے والی ماحول دوست گاڑی تیار کر لی

بیجنگ…این جی ٹی…ایک 55 سالہ چینی کسان نے ایسی ماحول دوست گاڑی تیار کی ہے جو فضاکوماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھے گی۔ ناکارہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے پُرزے استعمال میں لاتے ہوئے اِس شخص نے ایسی گاڑی تیار کی ہے جس کوچلانے کے لئے پیٹرول یا ڈیزل کی ضرور ت نہیں کیونکہ یہ بجلی اور ہوا کی مدد سے چلتی ہے۔ 70میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے کی صلاحیت رکھنے والی ایک نشست کی اس ننھی گاڑی کے سامنے ایسی چرخی نصب ہے جوہوا سے توانائی حا صل کرتی ہے ۔ تین ماہ کی کٹھن محنت کے بعد مکمل ہونے والی اس ماحول دوست گاڑی پر 1600ڈالر لاگت آئی ہے جو چین میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

مزید خبریں :