18 مئی ، 2012
مناکو …این جی ٹی…مناکو میں گذشتہ دنوں ایک نیلام گھر کے تحت کلاسک گاڑیوں اورمنفرد کشتیوں کی نیلامی منعقد کی گئی۔اپنی نوعیت کی اس دلچسپ نیلامی میں 1957میں بننے والے گاڑیوں کے برانڈ فراری کا625 TRCاسپائیڈر نامی دلکش ترین ماڈل63لاکھ (6اعشاریہ3ملین) ڈالر میں نیلام ہوگیا۔فراری کا اب تک کا سب سے خوبصورت ڈیزائن تسلیم کی جانے والی اس گاڑی کے صرف دو ہی ماڈل تیار کیے گئے تھے جن میں سے ایک نیلامی کے لیے پیش کیا گیا۔نیلام گھر کے منتظمین کی جانب سے اس گاڑی کے38لاکھ ڈالر تک میں نیلام ہوجانے کی اُمید ظاہر کی جارہی تھیں لیکن یہ توقعات سے بڑھ کر کم و بیش دو گنی قیمت پر نیلام ہوکر نیلامی میں سب کی توجہ کا باعث بن گئی۔