30 اگست ، 2015
نیویارک......آئی این پی......ہالی وڈ کی ایکشن، کرائم، کامیڈی فلم ٹریش کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم 9اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی 3چھوٹے دوستوں کے گرد گھومتی ہے، جو کچرا اکٹھا کر کے ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں، اسی دوران ایک دن کچرے کے ڈھیر سے بٹوہ ملتا ہے، جسے دیکھ کر انہیں لگتا ہے کہ اب ان کی زندگیاں ہمیشہ کے لئے بدل جائیں گی۔ لیکن جب مقامی پولیس انہیں بٹوہ لوٹانے کے بدلے میں بہت اچھی آفر کرتی ہے، تب انہیں اس بٹوے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ واگنر مورا فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں رونے مارا، مارٹن شین، سیلٹن میلو اور آندرے رامیرو سمیت دیگر شامل ہیں۔ سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور یہ فلم رواں سال 9اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔