کھیل
27 جنوری ، 2012

ابو ظہبی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر انگلینڈ8وکٹوں پر323رنز

ابو ظہبی ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر انگلینڈ8وکٹوں پر323رنز

ابوظبی…ابوظہبی ٹیسٹ کے تیسرے روزکھانے کے وقفے پر انگلینڈ نے8وکٹوں کے نقصان پر323رنز بنالیے، اس طرح اسے پاکستان پہلی اننگز کے اسکور 257 پر66رنزکی برتری حاصل ہوگئی ہے۔براڈ58 اوراینڈرسن9رنزپر ناٹ آؤٹ ہیں۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم نے آج 207 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔پاکستان کو جلد ہی پہلی کامیابی اس وقت ملی جب پرائر 3 رنز بناکر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ای این بیل 29 رنز پر عمر گل کا شکار بنے۔سعید اجمل نے 4، عبدالرحمان 2 جبکہ عمرگل اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔دو میچوپر مشتمل سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :