پاکستان
30 اگست ، 2015

آرمی چیف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر کی ملاقات

آرمی چیف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر کی ملاقات

راولپنڈی........ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اور سوزن رائس کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی ہے جبکہ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امریکی مشیر نےدہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں اور قربانیوں کو سراہا۔

مزید خبریں :