پاکستان
30 اگست ، 2015

پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ

پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ

لاہور.......پنجاب کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے لاہور سمیت مختلف شہروں میں انٹری ٹیسٹ ہوئے، جس میں صوبے بھر سے 47 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔لاہور میں لارنس روڈ کے امتحانی مرکز میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی بڑی تعداد صبح سویرے پہنچی، لاہور میں 6 امتحانی مراکز قائم کیے گئے جن میں 14ہزار 404 طلبااور طالبات نے حصہ لیا۔ انٹری ٹیسٹ دینے والے کچھ طلباء مطمئن تھےتو وہیں کچھ طلباء آئوٹ آف کورس سوالات سے پریشان بھی رہےاور مطالبہ کرتے رہے کہ میڈیکل کی سیٹوں کی تعداد میں اضا فہ ہونا چاہیے۔ صوبے کے سرکاری میڈیکل کالجز میں تین ہزار 405 جبکہ نجی میڈیکل کالجز میں تین ہزار سیٹیں ہیں۔ سرکاری ڈینٹل کالجز میں 216 جبکہ پرائیویٹ میں 700 سیٹیں رکھی گئی ہیں۔

مزید خبریں :