پاکستان
30 اگست ، 2015

کراچی: سانحہ 12 مئی، چکرا گوٹھ اور ٹارگٹ کلنگ کے 6 ملزمان گرفتار

کراچی: سانحہ 12 مئی، چکرا گوٹھ اور ٹارگٹ کلنگ کے 6 ملزمان گرفتار

کراچی.......کراچی کے علاقے ملیر میں انویسٹی گیشن پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سانحہ 12 مئی، سانحہ چکرا گوٹھ اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر لیے، 5 ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملیر ملک الطاف نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گرفتارکیے گئے تین ملزمان شبیرعرف پٹھان، نویدعرف بنگی اور عثمان ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان نے 2012 میں ماڈل کالونی میں 5 افراد کو قتل کیا تھا۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ایک کارروائی میں گرفتار ملزم کامران سانحہ 12 مئی میں ملوث ہے، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔ ایس ایس پی ملک الطاف کے مطابق سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم رفیق نےسانحہ چکراگوٹھ میں ملزمان کی مدد کا اعتراف کیا ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے انکشاف کیا کہ پولیس نے زعیم نامی دہشت گرد کو بھی گرفتار کیا ہے، جو ایم کیو ایم کے 10 کارکنوں کا قاتل ہے۔

مزید خبریں :