صحت و سائنس
01 ستمبر ، 2015

امریکی دندان ساز نے چہرے پر مسکراہٹ لوٹادی

امریکی دندان ساز نے چہرے پر مسکراہٹ لوٹادی

ٹیکساس........امریکا میں ڈینٹسٹ نے بے گھر افراد کے لیے کام کرنے والے شخص کے چہرے پر مسکراہٹ واپس لوٹادی ۔امریکی ریاست ٹیکساس میں ڈیوس نامی شخص کئی سالوں سے مسکرایا نہیں تھا جس کی وجہ اس کے اگلے دانت نہ ہونا تھی ۔ ڈیوس ایک ایسے ادارے کا ڈرائیور ہے جو بے گھر افراد کو کھانے پینے کی اشیا فراہم کرتی ہے ۔ ڈیوس خود بھی بے گھر رہ چکا ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ سامنے کے دانت نہ ہونے کی وجہ سے وہ مسکراتے اور بات کرتے ہوئے ہچکچاتا تھا ۔ ٹیکساس کے ڈینٹسٹ نے ڈیوس کی بے گھر افراد کے لیے خدمات دیکھیں تو اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا۔ آپریشن پر 50 ہزار ڈالر اخراجات آئے جو ڈینٹسٹ نے خود برداشت کیے۔ اور اب ڈیوس کے چہرے پر مسکراہٹ لوٹ آئی ہے۔

مزید خبریں :