پاکستان
01 ستمبر ، 2015

سوئی سدرن گیس کمپنی کے آٹھ افسر روپوش ہو گئے، ایم ڈی

سوئی سدرن گیس کمپنی کے آٹھ افسر روپوش ہو گئے، ایم ڈی

اسلام آباد........ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی خالد رحمان نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ ڈپٹی ایم ڈی سمیت کمپنی کے تین افسر رینجرز کی تحویل میں ہیں جبکہ 8 رو پوش ہوگئے ہیں ۔ اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیرمین بلال ورک نے ایم ڈی سوئی سدرن خالد رحمان سے سوال کیا کہ یہ کمپنی میں کیا ہو رہا ہے ، ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ کراچی میں جوکچھ ہوا یہ بدقسمتی ہے، ڈی ایم ڈی سمیت ہمارے تین افسر تحویل میں لیے گئے ہیں، مینجمنٹ کے 8 لوگ گرفتاریوں کے ڈر سے انڈرگرائونڈ ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز سے بات ہوئی ہے ، انہیں یقین دہانی کرائی ہے جو تعاون درکارہوا کمپنی کرے گی ، ایم ڈی سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ معاملہ ابھی تفتیش کے مراحل میں ہے، اس پر مزید تبصرہ نہیں کر سکتا ، مینجمنٹ میں تو کام کیلئے میں اکیلا ہی رہ گیا ہوں ، رینجرکی تحویل میں کمپنی کے افراد کے بارے میں ملیٹنٹ گروپس کے ساتھ تعلقات اورمالی معاونت بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں :