01 ستمبر ، 2015
پشاور........اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں اندرونی خلفشار اور بیرونی خطرات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کریں۔ ایک بیان میں اسفند یار ولی نے کہا کہ اے این پی کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف ہے،اس کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے، لیکن کرپشن اور دہشت گردی الگ الگ معاملات ہیں، دہشت گردی کے نام پر سیاسی قیادت اور جماعتوں کو بد نام نہ کیا جائے۔