01 ستمبر ، 2015
کراچی.........چنوں ماموں کا پیسا باہر بھیجنے والے منی ڈیلر کے خلاف کارروائی کی سفارش، ایف آئی اے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک کو منی ڈیلر کے خلاف خط لکھ دیا۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ گوہر منی ایکسچینج کرنسی کی غیرقانونی خریدوفروخت میں ملوث ہے۔ اسٹیٹ بینک کو گوہر منی ایکسچینج کے خلاف ایف آئی آر کی نقل دیدی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق گوہر منی ایکسچینج نے چنوں ماموں کو دبئی اور لندن کروڑوں روپے بھیجے، مئی 2015 میں حوالے کیے گئے 3لاکھ درہم دبئی میں ہوٹل خریدنے میں استعمال ہوئے۔