01 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........ مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ملاقات کی کوششوں میں ناکام ہوگئے، جس کے باعث حکومت ایم کیو ایم مذاکرات کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا، کراچی آپریشن کی مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام کا معاملہ بھی التواکا شکار ہوگیا۔ ایم کیو ایم اور حکومتی مذاکراتی ٹیم شکایات ازالہ کمیٹی پر متفق ہوگئی تھی، وزیراعظم نے بیرون ملک سے واپسی پر متفقہ مسودے کی منظوری دینی تھی، مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔