01 ستمبر ، 2015
کراچی........کسی کو کھانے کو روٹی کا ٹکڑا بھی میسر نہیں اور دنیا سالانہ چار سو ارب ڈالر کا کھانا، کوڑے کے ڈبوں میں ڈال دیتی ہے، حالیہ رپورٹ نے انسانیت کو شرمسار کردیا۔دنیا بھر کے بھرے پیٹ والے سالانہ چار سو ارب ڈالر کا کھانا ، پھل ، سبزیاں کوڑے کے ڈبوں کی نذر کردیتے ہیں اور شرم کا کوئی احساس نہیں جاگتا ۔گلوبل کمیشن اکانومی اینڈ کلائیمیٹ کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار پچاس تک کھانے کا ضیاع اور بھی بڑھ جائے گا۔اس لیے بھرے پیٹ والوں، ایسا نہ کرو ، دنیا کے اسی کروڑ بھوکے افراد کا سوچو اور کھانے کی قدر کرو۔