پاکستان
03 ستمبر ، 2015

کراچی : قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

کراچی : قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جانچ پڑتال کا عمل جاری

کراچی.......کراچی میں قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے ۔ابتدائی طور پر کورنگی اور اورنگی کے مدارس میں ضابطے کے تحت کاروائی کی گئی ۔ پولیس کے مطابق شہر میں ایک سو ستر سے زائد مدارس غیررجسٹرڈ ہیں جس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے ضلع کورنگی کی پولیس نے بھی شاہ فیصل میں واقع مدرسہ جامعہ فاروقیہ میں رجسٹریشن سے متعلق کاروائی کی ۔مدارس کی تلاشی اور جانچ پڑتال کے دوران ضلعی انتظامیہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موجود تھی۔ جانچ پڑتال کے بعد پولیس نے جامعہ فاروقیہ کو کلئیر قرار دے دیا۔اس سے قبل ضلع غربی کی اورنگی پولیس نے کی کاروائی کا آغازایم پی آر کالونی میں واقعہ مدرسے پہنچ کر تلاشی کا عمل شر وع کیا تھا،سرچنگ کے دوران انتظامیہ سے مدرسے کی فنڈنگ اور زیرتدریس طلبہ کے کوائف کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔مدرسے کی انتظامیہ نے بھی پولیس سے تعاون کیااور تمام معلومات افسران کو فراہم کیں ۔پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون اور ضلع کورنگی میں 19 مدارس حساس ہیں اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام مدارس کی مانیٹرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔شہر میں 173 غیررجسٹرڈ مدارس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :