پاکستان
03 ستمبر ، 2015

میڈیا دہشتگردی ، فرقہ واریت کے خاتمے میں کردار اداکرے،وزیر اعظم

میڈیا دہشتگردی ، فرقہ واریت کے خاتمے میں کردار اداکرے،وزیر اعظم

اسلام آباد..........وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میڈیا دہشت گردی ، فرقہ واریت اور انتہاپسندی جیسے مسائل کے خاتمے میں کردار اداکرے۔الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے مثبت پیش رفت ہے۔ حکومت میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔وزیر اعظم نواز شریف سے معاون خصوصی عرفان صدیقی نے ملاقات کی اور میڈیا کے نئے ضابطہ اخلاق پر بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی اور قومی مفاد کے حوالے سے میڈیا کا کردار ہمیشہ سے اہم رہاہے، الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر اتفاق رائے کے بعد اب عملدرآمد کی سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

مزید خبریں :