03 ستمبر ، 2015
اسلام آباد.........مشیر خارجہ سرتاج عزیز علاقائی اقتصادی کانفرنس برائے افغانستان میں شرکت کیلئے 4 ستمبر کو کابل جائیں گے، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان اہم دوطرفہ امورپربات چیت ہوگی۔ دفتر خارجہ کےمطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ہمراہ پاکستان کاایک وفد بھی کابل جائےگا۔ سرتاج عزیز افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے ملیں گے ،حالیہ پاک افغان تناؤ سمیت اہم دو طرفہ امور پر بات چیت کی جائے گی۔