پاکستان
03 ستمبر ، 2015

پنجاب حکومت حرکت میں،120من مضر صحت گوشت قبضے میں

پنجاب حکومت حرکت میں،120من  مضر صحت گوشت قبضے میں

لاہور.......پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ہے ، محکمہ لائیو اسٹاک کی انتظامیہ نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے ایک سو بیس من مضر صحت گوشت قبضے میں لے لیا ، جبکہ اکیس افراد گرفتار کرلیے گئے ۔محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیموں نے لاہور میں تین مقامات پر چھاپے مارے اور 41 من مضر صحت گوشت قبضے میں لے کیا ،بارہ افراد کو گرفتار کرادیا ، لاہور کے جن علاقوں سے مضر صحت گوشت برآمد ہوا جان میں ٹھوکر نیاز بیگ ، گوجر پورہ اور شیخوپورہ میں جی ٹی روڈ کاعلاقہ شامل ہے ، شیخوپورہ سے پکڑا گیا گوشت مردہ جانور کا تھا جو لاہور لایا جارہا تھا ، ان تینوں کارروائیوں میں 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔اسی طرح سرگودھا کے علاقے جھال چکیاں میں بھی ضلعی انتظامیہ نے مذبح خانہ پر چھاپا مارا ، جہاں سے چالیس من مضر صحت گوشت برآمد کرکے چھ قصابوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔محکمہ لائیو اسٹاک نے راول پنڈی کے آریہ محلے میں کارروائی کی ، جہاں چالیس من مضر صحت گوشت برآمد ہوا ، پولیس نے تین ملزمان گرفتار کرلیے۔

مزید خبریں :