03 ستمبر ، 2015
کراچی ......کراچی کی عدالت نے بھارتی لڑکی گیتا کی حوالگی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر نمٹادی ہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدہ موجود ہے، دونوں ممالک سفارتی سطح پرمعاملے کوحل کریں۔ سیشن جج جنوبی احمد صبا نے بھارتی لڑکی گیتا کے خون کے نمونے اور ہاتھ کی لکھائی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا ہے ۔ عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان غلطی سے سرحد پار کرنے والےلوگوں کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور دونوں ممالک اس معاملے کو حل کرنے کے لیے سفارتی چینل استعمال کریں۔ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں درخواست بھارتی وکیل مومن ملک نے درخواست دائر کی تھی ۔ عدالت میں خصوصی تعلیم کی پروفیسر کی مدد سےگیتا کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔گیتا نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کی3 بہنیں اور4 بھائی ہیں ۔ لاہور میں پولیس نے اس کوایدھی سینٹر کے سپرد کیاتھااور وہ گھرجانا چاہتی ہےاور اسے ایدھی ہوم میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔