پاکستان
03 ستمبر ، 2015

سندھ کے لوگوں کو کرپشن سے آزاد کرائیں گے، عمران خان

سندھ کے لوگوں کو کرپشن سے آزاد کرائیں گے، عمران خان

کندھ کوٹ........تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں کو کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے آزاد کرائیں گے، تبدیلی لانے کے لئے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں۔کندھ کوٹ میں ورکرز کنونشن اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے، تحریک انصاف سندھ کے لوگوں کو کرپشن اور کرپٹ لوگوں سے آزاد کرے گی۔شکارپور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے لئے بلدیاتی انتخابات ضروری ہیں، سندھ کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں، سندھ میں تبدیلی لانے کے لئے بلدیاتی انتخاب ضروری ہے، رینجرز کو دعوت دیتاہوں اگر ہم کرپٹ لوگوں کونہ پکڑیں تو آپ آکرپکڑلیں۔ عمران خا ن کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال بعد سچ لوگوں کے سامنے آیا،اگلاالیکشن شفاف ہوگا، جب تک اعتماد نہ ہو ایسے لوگوں کی موجودگی میں الیکشن نہ کرایاجائے، 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

مزید خبریں :