پاکستان
03 ستمبر ، 2015

ٹیکس ضرور لیں لیکن اس حد تک کہ غریب نہ پس جائے، خورشید شا ہ

ٹیکس ضرور لیں لیکن اس حد تک کہ غریب نہ پس جائے، خورشید شا ہ

اسلام آباد........قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشید شا ہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی اصل قیمت 40روپے 1پیسہ جبکہ ڈیزل کی 39روپے بنتی ہے، ٹیکس ضرور لیں لیکن اس حد تک کہ غریب نہ پس جائے، ملک کو سیکورٹی ریاست نہیں فلاحی ریاست بنائیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی پر بھی ٹیکس لگادیاہے ،چودھری نثار اپوزیشن کے زمانے میں لیوی کو جگا ٹیکس کہتے تھے، تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو ڈیزل پر ٹیکسوں کی مد میں روزانہ 1ارب 15کروڑ روپے جب کہ پٹرول پر ٹیکسوں کے 58کروڑ روپے حاصل ہوتے ہیں۔ خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت کپاس، آلو اور چاول خود خریدے، کپاس کی قیمت ساڑھے 3سے 4ہزار روپے فی من مقرر کی جائے۔

مزید خبریں :