پاکستان
03 ستمبر ، 2015

بدین کے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم نہ ہو سکی

بدین کے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم نہ ہو سکی

بدین........ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ضلع بدین کے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم نہیں ہو سکیں، جس کے باعث کئی ماہ گزرنے کے باوجود اسکولوں میں نئے تعلیمی سال کی تدریس کا عمل شروع نہیں ہوسکا۔محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع بھر کے تین ہزار چونسٹھ سرکاری اسکولوں میں سے اکثر اسکولوں میں مفت درسی کتب کی تقسیم نہ ہو سکی، ضلع بدین کے سرکاری اسکولوں میں 1لاکھ75ہزار709طلباء زیر تعلیم ہیں جن کی اکثریت غریب خاندانوں سے تعلق رکھتی ہے اور ان میں سے زیادہ تر طلباء مفت درسی کتب سے محروم ہیں، جن سے انکی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ڈی او تعلیم کاکہناہےکہ کتابیں کم ملنے کی وجہ سے مکمل تقسیم نہیں کی جاسکیں ہیں ۔

مزید خبریں :