03 ستمبر ، 2015
اسلام آباد........ حکومت نے شمسی اور دیگر ذرائع سے بجلی پیداکرنے والے صارفین سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کیاہے ، گھریلو صارفین بھی شمسی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرسکیں گے ۔ نیپرا کےنوٹی فکیشن کےمطابق ملک میں پہلی مرتبہ نیٹ میٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائےگا، گھریلو صارفین دن کے اوقات میں شمسی توانائی سے حاصل بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فروخت کرسکیں گے جبکہ رات کے اوقات میں وہ واپڈا کی بجلی استعمال کرسکیں گے، زیادہ بجلی فروخت کرنے پر تقسیم کار کمپنی صارف کو ادائیگی کرے گی۔ واپڈا کی بجلی زیادہ استعمال کرنے پر بل میں فروخت شدہ بجلی کا ریلیف ملے گا، تقسیم کار کمپنی ایسے صارفین کو ایک ماہ میں جدید میٹرلگا کر دینے کی پابند ہوگی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اوور بلنگ کی شکایت اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوگا۔