18 مئی ، 2012
میکسیکوسٹی…این جی ٹی…لاطینی امریکا کی ریاست میکسیکو کے سمندر سے دو سو سال ڈوبنے والے بحری جہاز کی باقیات دریافت کر لی گئی ہیں۔ ماہرین کواس تباہ شدہ جہاز کا ڈھانچہ زیرِ سمندر ایک تحقیق کے دوران ملا جس کی دریافت میں کامیابی ایک روبوٹک کیمرے سے حاصل ہوئی۔ماہرین آثارِ قدیمہ کو 19ویں صدی سے تعلق رکھنے والے اس جہازسے جوکہ مکمل طور پر لکڑی سے تیار کیا گیا تھا ٹوٹی پھوٹی پلیٹیں، بوتلیں،گلاس،توپیں اور دیگرسامان بھی ملا ہے ۔