پاکستان
05 ستمبر ، 2015

شیخوپورہ میںپولیس مقابلہ ، 3دہشت گردہلاک

 شیخوپورہ میںپولیس مقابلہ ، 3دہشت گردہلاک

شیخوپورہ.......انسدادِ دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والے 3 دہشت گردوں کوشیخوپورہ کےعلاقےایشرکےمیں کارروائی کر کے ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق شرقپورسےگرفتار دہشت گرد کی نشاندہی پرشیخوپورہ کے گاؤں ایشر کے میں چھاپا مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں3دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے2 ساتھی فرار ہوگئے،فرار ہونےوالوں کی تلاش جاری ہے۔مارےجانےوالےدہشت گردوں کی عمریں18سے20سال کے درمیان ہیں،ملزموں کےٹھکانےسےبارودی مواد، ہینڈگرنیڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔ذرائع نےخدشہ ظاہر کیاہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردمریم آبادمیلے میں کارروائی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے،جبکہ ان کاشیخوپورہ میں اعلیٰ افسرکو نشانہ بنانے کا بھی منصوبہ تھا۔،دہشت گردوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کرکےنادرا حکام کےذریعےان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :