06 ستمبر ، 2015
ممبئی..... بھارتی کرکٹ اسٹار سریش رائنا اب بالی ووڈ فلم میں گلوکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سریش رائنااداکار ذیشان قادری کی بطور ہدایت کار پہلی فلم میرٹھیا گینگسٹرز (Meeruthiya Gangsters) کیلئے گانا ریکارڈ کرائیں گے۔ سریش رائنا ذیشان قادری کے اچھے دوستوں میں سے ہیں۔سریش رائنا نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں پرانے انڈین گانے پسند ہیں اور گانے کی ریکارڈنگ کیلئے ممبئی جائیں گے ۔ ذیشان قادری کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے رائنا میری فلم کیلئے گانا گائیں گے اور انہوں نے اپنے مصروف شیڈول میں سے فلم کے لئے وقت نکالا۔ میرٹھیا گینگسٹرز کنگنا رناوٹ کی فلم کٹی بٹی کے ساتھ 18ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔